28 اپریل 2013 - 19:30
امریکہ کے دہرے معیارات ہی اس کی سیاسی پالیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کے دہرے معیارات عالمی سطح پر اس کی سیاسی پالیسی میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کے دہرے معیارات عالمی سطح پر اس کی سیاسی پالیسی میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
رامین مہمان پرست نے امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ اور ایران مخالف رپورٹ میں بے بنیاد دعووں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کے دہرے معیارات کوئی نئی بات نہیں ہے اور یہ اس کی سیاسی پالیسی میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے منافقین کے دہشت گرد گروہ ایم کے او کی حمایت سمیت امریکی حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مناسب ہے کہ امریکی حکومت دوسروں ملکوں کی مذمت کرنے کے غلط طرزعمل کو جاری رکھنے کے بجائے اس سلسلے میں اپنے اقدامات کا جواب دے کہ جو انسانی حقوق کے بنیادی ترین اصول اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲